وزیراعظم نواز شریف سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔
ددنوں رہنماؤں کی ملاقات ایوان وزیراعظم میں ہوئی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی مفادات سے بالاتر ہوکرملک کودرپیش مسائل سے نمٹنے کی کوشش کرنا ہو گی۔
وزیرعظم نے کہا کہ تمام قوتوں کو مل کر ملک اور جمہوریت کو مستحکم کرنا چاہئے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر قومی مفاد میں متحد ہوں۔