اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت نیشنل بینک نے سات ارب روپے سے زائد رقم جاری کی۔
نیشنل بینک کے مطابق وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت ساڑے سات ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جس میں قراء اندازی کے ذریعے نکلنے والے اُمیدواروں کو قرض جاری کیے گئے۔
ترجمان نیشنل بینک کے مطابق یوتھ لون اسکیم کے تحت اب تک 7 ارب روپے سے زائد رقم جاری کی جا چکی ہے ۔ دوسری جانب اسکیم کے تحت قرض کی فراہمی نیشنل بینک دیگر بینکوں کے مقابلے میں سرفہرست رہا۔