وزیر اعظم یوتھ پروگرام میں ہر مرحلے پر شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ محمد یعقوب ندیم

مصطفی آباد/للیانی: وزیر اعظم یوتھ پروگرام میں ہر مرحلے پر شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے اور وزیر اعظم خود اس پر پیشرفت کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی، موجودہ مالی سال میں ایک لاکھ خاندان اس سکیم سے مستفید ہون گے اور مزید ہزاروں افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدہ ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 175محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں نیشنل بنک اور فرسٹ ویمن بنک کی برانچوں میں سکیم کے فارموں کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی اپنے وعدے پورے کرنے شروع کر دیئے ہیں اور پہلی عوامی سکیم میں خواتین کو 50فیصد نمائندگی دیکر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔