اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد چیئرمین نیب کی تقرری پر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان پانچویں ملاقات بھی بے نتیجہ رہی۔ خورشید شاہ کہتے ہیں چیئرمین نیب کیلئے چودھری رف اور شوکت درانی کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔ وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی ملاقات وزیر اعظم ہاس میں ہوئی۔
ملاقات میں چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین نیب کے لئے جسٹس ریٹائرڈ اعجاز چودھری اور اپوزیشن لیڈر نے جسٹس ریٹائرڈ میاں محمد اجمل کا نام دیا ہے۔ ذرائع سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کیلئے چودھری رف اور شوکت درانی کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا چیئرمن نیب کی تقرری کے لئے مشاورت جاری رہے گی اور کل گیارہ بجے پھر مذاکرات ہونگے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ چیئرمین نیب کی تقرری پر مشاورت کیلئے وزیر اعظم اور اپوزیشن کے درمیان یہ پانچویں ملاقات تھی۔