وزیراعظم کی انسداد دہشت گردی قوانین مزید سخت بنانے کی ہدایت

PM Nawaz Sharif

PM Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیر اعظم نواز شریف نے انسداد دہشت گردی سے متعلق موجودہ قوانین میں ترمیم کرکے ان کو شفاف اور سخت بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی قوانین میں خامی برداشت نہیں کریں گے، ایسی خامی سے دہشت گرد کسی بھی قسم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ترجمان وزیر اعظم ہاس کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی سے متعلق قوانین میں ترامیم کے امور پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے انسداد دہشت گردی سے متعلق موجودہ قوانین میں ترمیم کرکے ان کو شفاف اور سخت بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انسداد دہشت گردی قوانین میں تمام موزوں اور ضروری ترامیم فوری کی جائیں، دہشت گردی پرقابو پانے کیلئے قابل بھروسا اور قابل گرفت قوانین ضروری ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزرا چوہدری نثار، پرویز رشید، زاہد حامد ودیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔