وزیر اعظم کو اپنی وزارت تبدیل کرنے کی درخواست کر دی ، وزیر قانون زاہد حامد

Law Minister Zahid Hamid

Law Minister Zahid Hamid

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے وزیر اعظم کو اپنی وزارت تبدیل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط میں وزیر قانون زاہد حامد نے موقف اختیار کیا ہے کہ تین نومبر دو ہزار سات کو سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طرف سے لگائی گئی ایمرجنسی کے حوالے سے ان کی ذات کو متنازع بنایا جا رہا ہے جبکہ وہ واضح طور پر کہ چکے ہیں کہ تین نومبر دو ہزار سات کی ایمرجنسی میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا اور جنرل ر پرویز مشرف نے بطور آرمی چیف یہ اقدام کیا تھا۔

زاہد حامد نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی حکومت کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے اس لئے ان کی وزارت تبدیل کر دی جائے۔

واضح رہے کہ اس وقت سپریم کورٹ میں میں ججزز بغاوت کیس اور جنرل ر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھے کے تحت کاروائی کرنے کے مقدمے کی سماعت ہو رہی ہے اور اٹارنی جنرل نے اس بارے میں فیڈریشن کا موقف پیش کرنا ہے۔