اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو صوبائی حکومتوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت۔
ترجمان وزیراعظم ہاس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو ملک میں سیلاب اور بارشوں کی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ۔وزیراعظم نے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر اظہار تشویش کیا ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کو صوبائی حکومتوں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے صوبوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔