لاہور (جیوڈیسک)لاہور پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظوروٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آئی ایم ایف کا ایجنڈ الے کرعوام سے زیادتی نہ کریں، پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف احتجاج میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گراف زمین بوس ہوچکا، بلدیاتی الیکشن میں حقیقت کھل کرسامنے آجائے گی۔
مسلم لیگ ن کے پاس اکثریت ہے تو جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن سے کیوں ڈرتی ہے؟انہوں نے کہا کہ تین صوبوں میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن ہوسکتے ہیں تو پنجاب میں کیوں نہیں ہوسکتے؟ انہوں نے کہا کہ پارٹی مضبوط بنانے کیلئے روٹھے ہوئے کارکنوں منا کر واپس لائیں گے۔