اسلام آباد(جیوڈیسک)نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس جاری ہے۔ نگران وزیر اعظم نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومت کا ایک ایجنڈا ہے۔نگران کابینہ کے تعارفی اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا کہ میں ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومت کا اصل ایجنڈا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پرامن انتقال اقتدار کے لیے سیاسی جماعتوں کا کردار قابل تحسین ہے۔ اجلاس میں کابینہ کو نگران وزیر پانی و بجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے ملک میں جاری توانائی بحران پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں توانائی بحران کے خاتمے کے لیے درپیش چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعظم نے وزارت کے حکام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کابینہ کو امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ ملک حبیب نے کابینہ کو بتایا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جایں گے۔ اجلاس میں میڈیا کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ بلانے کے باوجود کوریج سے روک دیا گیا۔