اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے جس میں نوجوانوں کے لئے پروگرام کا اعلان متوقع ہے۔ وزیراعظم کے خطاب میں نوجوانوں کے لئے پانچ نکاتی پروگرام کے اعلان کا امکان ہے جس میں یوتھ پروگرام کے تحت ہر سال بائیس ارب روپے خرچ کرنے کا اعلان کریں گے۔
نوجوانوں کے لئے دس ہزار روپے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان بھی متوقع ہے۔ پنجاب حکومت کی طرز پر ہونہار طالبعلموں کے لئے لیپ ٹاپ پروگرام کے اجرا کی بھی توقع ہے۔
اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو درپیش مسائل کا ذکر کیا۔انہوں نے انتہاپسندوں کو مذاکرات کی دعوت اور طاقت کے استعمال کے راستے کی بات بھی کیاور خارجہ پالیسی میں جرات مندانہ نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا۔ وسط ایشیا اور سائوتھ ایشیا کے ممالک کے درمیان ایک اقتصادی بلاک کا نظریہ پیش کیا۔