وزیرِ اعظم کے خلاف توہینِ عدالت کی پٹیشن کی سماعت

SHC

SHC

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور ریمارکس دیئے ہیں کہ آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس حسن فیروز پر مشتمل بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے پشاور میں 10 اکتوبر کو بیان دیا کہ کراچی میں جج کام کرتے ہوئے ڈرتے ہیں،یہ بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار 28 اکتوبر کو آئندہ سماعت پر دلائل دیں اور قائل کریں کہ یہ درخواست قابل سماعت ہے۔