وزیر اعظم کی صوبوں کو سیلاب کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے تمام صوبائی حکومتوں کو سیلاب کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے اور متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی ہر ممکن مدد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ہدایت میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سیلاب سے نمٹنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرے جبکہ ہر گھنٹے بعد صورتحال سے انہیں بھی آگاہ کیا جائے۔

ہدایت میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتیں بھی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عوام کو ممکنہ خدشات سے باخبر رکھا جائے اور متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی مدد یقینی بنائی جائے۔