شہزادہ ہیری کا برطانوی فوج چھوڑنے کا فیصلہ

Prince Harry

Prince Harry

لندن (جیوڈیسک) برطانوی شہزادہ ہیری نے 10 سال تک رائل فوج میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد اب چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

شاہی خاندان کے مطابق 30 سالہ شہزادہ ہیری ہیگلے 10 سال تک رائل فوج کا حصہ رہنے کا بعد اب فلاحی کاموں کی طرف راغب ہونا چاہتے ہیں جس کے باعث انہوں نے فوج کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

شاہی ذرائع کے مطابق پرنس ہیگلے اگلے سال سے اپنا زیادہ وقت افریقا میں گزاریں گے جہاں وہ فلاحی کاموں میں حصہ لیں گے جب کہ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں بھی فلاحی کاموں کے لئے اپنی خدمات پیش کریں گے۔ شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ وہ فلاحی کاموں میں بھی فوج کی طرح بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں لیکن وہ اب فوج میں مزید کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تاہم اس ادارے سے وابستہ افراد کی مدد جاری رکھوں گا۔

واضح رہے کہ 30 سالہ برطانوی شہزادے ہیری ایگلے گزشتہ 10 برس سے فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں وہ اب تک دو بار افغانستان میں بھی عسکری فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔