برطانوی شہزادے پرنس ہیری نے زخمی فوجیوں کی فلاح وبہبود کے لیے فنڈریزنگ عشائیہ میں شرکت کی اور برطانوی اقوام سے معالی معاونت کی اپیل بھی کی۔ لندن میں عراق و افغان وار کے زخمی برطانوی فوجیوں کی فلاح و بہبود کیحوالے منعقدہ فنڈریزنگ عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنس ہیری کا کہنا تھا کہ ہمیں ان ہزاروں فوجی مرد اور عورتوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔
جو ملک و قوم کے تحفظ کے لیے عراق و افغانستان میں دہشت گردوں کے ساتھ نبرد آزما رہے اور بہادری سے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیا۔ ان کہنا تھا کہ عراق افغان وار میں چار سو پچاس سے زائد فوجی ہلاک جبکہ چار ہزار کے قریب زخمی ہوئے۔ جو نہ صرف عمر بھر کیلئے معذور ہوگئے بلکہ ذہنی طور پر مفلوج ہو کر رہ گئے ۔ انہوں تقریب میں شریک لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان فوجیوں کے بہتر مستقبل اور فلاح و بہود کے لیے حسب توفیق مالی معاونت کریں۔