لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے شہزادے پرنس ہیری چار ہفتے کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آسٹریلوی دفاعی فوج کے ساتھ کام کریں گے۔ ڈیوٹی پر حاضر ہونے سے قبل انہوں نے کینبرا میں نامعلوم آسٹریلوی فوجیوں کے مزار پر حاضری دی۔
جنہوں نے برطانیہ اور آسٹریلیا کی متحدہ مہم کے لیے جان دی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے ملکہ برطانیہ کا ایک خط بھی پیش کیا جس میں ملکہ نے لکھا تھا اس دورے سے ان کا پوتا آسٹریلوی فوج سے ’بہت استفادہ کرے گا۔
شہزادے کو فوج میں ان کے عہدے کے سبب کیپٹین ویلز کہا جاتا ہے اور وہ دس سال کی سروس کے بعد جون میں برطانوی فوج سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
آسٹریلیا میں اپنی تعیناتی کے دوران وہ وہاں کے مقامی فوجیوں کے ساتھ پیٹرولنگ کریں گے اور ملک کی سپیشل فورسز کے ساتھ تربیت بھی حاصل کریں گے۔