ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے نامزد وزیراعظم عمران خان سے منگل کے روز ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور انھیں ملک میں 25 جولائی کو منعقدہ عام انتخابات میں ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
سعودی ولی عہد نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی اور آگے بڑھنے کا سفر جاری رکھے گا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین نے سعودی ولی عہد کا ان نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات استوار کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔