پرنس فیلپ کی آخری رسومات

 Prince Philip

Prince Philip

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی ملکہ الزبتھ ثانی کے شوہر پرنس فیلپ کی آخری رسومات آج لندن کے مغربی حصے میں واقع وِنڈسر محل میں ادا کی جارہی ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا کے سبب پرنس فیلپ کی آخری رسومات کی تقریب میں شاہی خاندان کے ارکان سمیت صرف 30 افراد شریک ہوں گے۔

یہ تقریب ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

پرنس فیلپ نو اپریل کو ننانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

پرنس فیلپ اور الزبتھ ثانی کا ازدواجی بندھن سات دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط رہا اور انہوں نے بطور ڈیوک آف ایڈنبرا کئی شاہی ذمہ داریوں کو بھی احسن انداز میں نبھایا۔