لندن (جیوڈیسک) برطانوی شاہی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیتھرائن مڈل ٹن کے ہاں جولائی کے وسط میں بچے کی ولادت متوقع ہے۔ شاہی ترجمان کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیتھرائن مڈل ٹن نے بچے کی جنس پتہ نہیں کروائی ہے۔
کیتھرائن مڈل ٹن نارمل طریقے سے بچے کی ڈیلیوری کروائیں گی۔شاہی ترجمان کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش لندن سینٹ میری اسپتال میں ہوگی۔ اس اسپتال میں شہزادی ڈیانا نے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہنری کو جنم دیا تھا۔
شہزادہ ولیم بچے کی پیدائش کے موقع پر رائل ائیر فورس میں اپنی نوکری سے چھٹیاں لیں گے۔بچے کی پیدائش کا اعلان روایتی طریقے سے بکنگھم پیلس کے مرکزی حصے پر نوٹس لگا کر کیا جائے گا۔ بکیز نے بچے کی پیدائش 17 جولائی کو ہونے پر لاکھوں پاونڈز کی شرطیں لگائی ہیں۔