لندن (جیوڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق پرنس ولیم کے بیٹے اور ملکہ الزبتھ کے پڑپوتے پرنس جارج کی پہلی سالگرہ پر دنیا بھر سے تحائف کا ایک طوفان امڈ آیا تھا۔
جو عام لوگوں کی جانب سے نہیں ، بلکہ دنیا کے بڑے بڑے لیڈروں کی طرف سے بھی بھیجے گئے۔ ان میں آج کی اکلوتی سپر پاور کے صدر باراک حسین اوباما بھی شامل ہیں ، جنہوں نے پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کے بیٹے کے لئے جھولا گھوڑا بھیجا ہے۔
اس کھلونے کو ہاتھ سے بڑی مہارت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے ، جس پر صدارتی مہر بھی لگائی گئی ہے۔ جونہی جارج تھوڑا سا بڑا ہو گا وہ اس گھوڑے پر بیٹھ کر پولو بھی کھیل سکتا ہے ، بالکل اس طرح جس طرح اس کا باپ حقیقت میں پولو کھیلتا ہے۔
اس مقصد کے لئے اوباما نے ساتھ میں کھلونا پولو میلٹ بھی بھیجی ہے۔ اس خصوصی کھلونے کو ایک بلوط کے درخت کی خاص لکڑی سے تیار کیا گیا ہے ، جو کبھی وائیٹ ہاوس کے لان میں تھا۔ اس کھلونے کودیگر تحائف کے ساتھ گرمیوں کی نمائش میں رکھا جائے گا۔