لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے اخبار مدیر برائے شاہی امور کلائیو گڈمین نے لندن میں عدالت کو بتایا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن کافون 155 بارہیک کیا گیا۔
لندن کی ایک عدالت میں فون ہیکنگ مقدمے کی سماعت کے موقع پرگڈمین نے بتایا کیٹ میڈلٹن کے فون کی وائس میل پہلی بار 2005ء میں ہیک کی گئی، انھوں نے شہزادہ ولیم کافون 35 باراورشہزادہ ہیری کافون 9 بار ہیک کرنیکااعتراف کیا۔