پر امن احتجاج ہر شخص کا بنیادی حق ہے :آئی جی پولیس

IGP Mushtaq Sukhera

IGP Mushtaq Sukhera

لاہور (جیوڈیسک) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پر امن احتجاج ہرشخص کا بنیادی حق ہے لیکن عوام کی جان اور پراپرٹی کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے جسے ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نیشنل کالج آف آرٹس میں ویژوئل آرٹس کے تھیسز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کی طرف سے لگائی گئی نمائش کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ آئندہ ریلیوں اور جلسوں کے دوران میڈیا کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

نیشنل کالج آف آرٹس کے پرنسپل ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے آئی جی کو بتایا کہ اس سال 100 طلبا ء کے تھیسز رکھے گئے۔ جن میں سے 15 طلبا کے تھیسز کو منتخب کیا گیا جن میں پہلی تین پوزیشنز بالترتیب زورین مرتضیٰ، احمد سجاد اور محمد زمان بلوچ نے حاصل کیں۔