کراچی (خصوصی رپورٹ) خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام وطن عزیز کی 68 ویں جشن آزادی شایان شان طریقے اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا یا گیا۔
یوم آزادی کی تقریب کا آغاز پرنسپل پروفیسر ناہید بھٹو نے دیگر اساتذہ کے ہمراہ کالج کے سبزاہ زار میںپرچم کشائی کرکے کیا اس موقع پر کالج کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں طالبات نے یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے اس موقع پر کالج اساتذہ، اسٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھیں۔