پرنسپل کو دھمکی آمیز خط لکھنے پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) حیدر آباد ٹاؤن میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول پرنسپل کے نام دھمکیوں آمیز گمنام خط موصول ہونے کے دس روز بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

خط کا معمہ حل کرنے کے علاوہ سکول کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ سکول کی ایک طالبہ اور اسکے والدین سے بھی پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔