لاہور (اقبال کھوکھر) نیشنل پارٹی پنجاب میں اپنی عملی سیاسی جدوجہد کا آغاز کرچکی ہے اور انشاء اللہ موجودہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج ثابت کریں گے کہ عوام باشعور ہوچکے ہیں اورحقیقی جمہوریت پسند لیڈرشپ کو پسند کرتے ہیں۔
ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین نے داروغہ والا میں نیشنل پارٹی کے نامزدامیدواران کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہم ملک میں اصولی اور صاف ستھری سیاست کے ذریعے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور وقت ثابت کرے گا۔
کہ معاشرے کی خوشحالی اور ملکی سلامتی وبقاء کے لئے نیشنل پارٹی سے بڑھ کر کوئی سیاسی جماعت نہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک بھر خصوصاً پنجاب میں نیشنل پارٹی کے امیدواران کو کامیاب کروائیں تاکہ مقامی سطح پر بہترنمائندہ لوگ منتخب ہوسکیں۔