لاہور(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا سیاست میں قلابازیاں نہ کھانے والوں کو ہی یاد رکھتی ہے۔ اقتدار میں آئے تو بھارت کے ساتھ تعلقات ترجیحی بنیادوں پر مستحکم کریں گے۔اقلیتی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا۔
انہیں لفظ اقلیت پسند نہیں تمام شہری برابر ہیں، سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہیے۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اصولوں کے بغیر سیاست نہیں کی جا سکتی، قوم کی مدد سے پاکستان کو پرامن اور آئیڈیل ملک بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔