پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ آن لائن میڈیا بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ عقیل خان

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاک نیوز لائیو نیٹ ورک کا تیسرا سال کامیابی سے مکمل، تقریب کا اہتمام۔ تفصیلات کے مطابق پاک نیوز لائیو کی تیسری سالگرہ کی تقریب ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی اور سید عرفان علی شاہ صاحب تھے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسولۖ سے ہوا۔ عقیل خان ایڈیٹر پاک نیوز لائیو نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کودل کی اتھا ہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اورپاک نیوز لائیو کی سالانہ کارکردگی پیش کی۔

مہمان خصوصی مجیب الرحمن شامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ چھوٹے شہروں کی خبروں کو عوام تک پہنچانے میں اس نیٹ ورک نے اتنی جلدی جو مقام بنایا ہے یہ انھی لوگوں کا خاصہ ہو سکتا ہے جو دھن کے پکے اور زرد صحافت کو زمین بوس کرنے کا عزم لیے ہوئے ہوں میں پاک نیوز لائیو کے چیف ایڈیٹر وسیم نذر ،ایڈیٹر عقیل خان اوران کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنھوں نے خبروں کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اپنی بھر پور کوشش کی۔ سید عرفان شاہ نے اپنے خطاب میں پاک نیوز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورمیں پاک نیوز بروقت نیوز پہچانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن نیٹ ورک میں پاک نیوز اس وقت ایک نمبر پر ہے۔ چیف ایڈیٹر پاک نیوز لائیو وسیم نذر نے آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نئے سال کا پلان اور نئی تقرریوں کا اعلان کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاک نیوز لائیو کی تیسری سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کو کھانا کھلایا گیا۔

Pak News Live birthday

Pak News Live birthday

Pak News Live birthday

Pak News Live birthday

Pak News Live birthday

Pak News Live birthday

Pak News Live birthday

Pak News Live birthday

Pak News Live birthday

Pak News Live birthday