ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ڈپٹی مئیر اسلام آباد اعظم خان نے کہا ہے کہ ان پر جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے وہ نہ صرف احسن طریقے سے سرانجام دینگے بلکہ ترجیح بنیادوں پر اسلام آباد کے شہری و دیہی سرکل کے مسائل بلا تفریق حل کرینگے ،اسلام آباد میں چونکہ پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا۔
یہ عوام کی خوش قسمتی ہے کہ پہلی مرتبہ انکے منتخب کردہ نمائندے انکے حقوق کے تحفظ کے لئے تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل بھی حل کرینگے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سائیں میر داد کے بھتیجے اور سلیم اختر کے صاحبزادے اویس سلیم کی شادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،ڈپٹی مئیر اسلام آباد اعظم خان کا ٹیکسلا پہنچنے پر سلیم اختر ،سید ضیاء حسین شاہ، اور سائیں میرداد نے استقبال کیا۔
ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،اویس سلیم کی رسم مائیاں کے موقع پر گھوڑوں کے ڈانس کا مظاہرہ کیا گیا،معروف سازندوں نے اپنی مخصوص دھنوں پر تقریب میں چار چاند لگا دئیے،موسیقی کے پروگرام نے شرکائے محفل کے دلوں کو گرما دیا۔
دعوت ولیمہ کے موقع پر سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خان سفیر خان، کوہستان کے ڈائریکٹر حاجی نصیرالدین،سابق ناظم ٹیکسلا حاجی شیخ صوفیان مسعود، ،کرم خان، چوہدری پرویز، ممبران میونسپل کمیٹی شیخ وحیدالدین، ملک محمد پرویز، سید عترت شاہ، ملک اللہ دتہ، حاجی شفاقت بٹ، ملک طاہر عرف طاہری،سید سرفراز شاہ،ملک عارف جمیل، پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر ملک نجیب الرحمن ارشد، ٹیکسلا سٹی کے صدر سید ضیا ء حسین شاہ، ملک آصف محمود، آزاد کشمیر پنجاب کے راہنما راجہ مشتاق احمد، نومی خان، غالب خان، مشتاق احمد، سائیں فردوس، مختیار شاہ، وسیم پاشا، ملک مبشر سلیم، طافی میٹ، سید طاہر حسین شاہ، سردار سید ساجد حسین شاہ،انجینئر سید ارسلان شاہ،سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر سید سجاد حیدر، ذاکر شاہ، سید مظہر حسین شاہ، فیاض بھٹی، نزاکت بھٹی، ملک نزاکت، ٹھکیدار سخاوت دین، ملک اظہر ٹھکیدار، ڈاکٹر تفسیر کاظمی، خالد محمود دھماکہ،سائیں میرداد بھٹی، صابر بھٹی، حاجی حمید، عقیل احمد، شکیل احمد، سہیل نفیس، صبحان الرحمن، عبداللہ ساجد، محمد ریاض ،محمد شہزاد، خاور شہزاد،محمد فیضان بھٹی ٹھکیدار، فردون، راحیل ،زبیر عرف زبیری، عمر فاروق، بلال احمد، عامر شہزاد، آصف، طارق ماموں، شفیق سمیت دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی،سائیں میر داد ، سلیم اختر،فیاض بھٹی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔