ترجیح اولین

وفائوں کے پیکر صداقتوں کے امین صدیق ہیں بالیقین
ہمیشہ تک ہیں نبی کے ہم نشین صدیق ہیں بالیقین

ملاہے رتبہ اعلی جنہیں، خلق، اولیا، شہداء سے
افضل بشر ہیں بعد انبیاء ومرسلین صدیق ہیں بالیقین

مانگانہیں ثبوت نبوت کوئی ایمان لانے سے پہلے
تھاجنہیںمصطفی پرایسایقین صدیق ہیں بالیقین

زہرچاہے شدیدتھا راحت رسول کارکھاخیال
پریشان ہوئے تودی آقانے تسکین صدیق ہیں بالیقین

راضی ہواللہ تعالیٰ خوش ہوجائیں رسول بھی
رہی ہے جن کی ترجیح اوّلین صدیق ہیں بالیقین

روپڑے کہ قریب ہے وقت فرقت نبی کا
سمجھ گئے اشارہ ہیں اتنے ذہین صدیق ہیں بالیقین

اللہ ہی دے گاروزمحشراحسانات کابدلہ
ملاآقاسے جنہیں خراج تحسین صدیق ہیں بالیقین

میلادپرخرچ کرنے والا فرمان ہے جن کا
ہوگاجنت میںمیرے قریب ترین صدیق ہیں بالیقین

بلایا جائے گاجنہیں جنت کے سب دروازوںسے
راضی ہے جن سے رب العٰلمین صدیق ہیں بالیقین

کریں تعریف حضرت علی جن کی جرات وبہادری کی
جھکائی نہیںبتوں کے آگے کبھی جبین صدیق ہیں بالیقین

حق کرکے ادامحبوب سے وفاکاصدیق
سکھاگئے جوہمیں دین مبین صدیق ہیں بالیقین

Siddique Pihar

Siddique Pihar

تحریر : محمد صدیق پرہار