جیل وارڈنز کے قتل میں ملوث 4 دہشت گردوں کو سزائے موت کا حکم

Death Penalty

Death Penalty

لاہور (جیوڈیسک) عدالت نے 10 افراد کے قتل میں ملوث 4 دہشت گردوں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جیل وارڈنز قتل کیس میں 4 دہشت گردوں کو سزائے موت کا حکم سنادیا ہے۔ سزائے موت پانے والے مجرموں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پنجاب سے ہے۔

جنہوں نے سال 2009 میں اچھرہ کے رسول پارک سمن آباد میں زیر تربیت جیل وارڈنز پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 10 وارڈنز جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے تھے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل میں ملوث چاروں مجرموں 21،21 بار سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔