قیدیوں کے تبادلے، جنگ بندی پر طالبان کا اجلاس جاری

Taliban

Taliban

پشاور (جیوڈیسک) پاکستانی طالبان کا شمالی وزیرستان کے ایک نامعلوم مقام پر اجلاس جاری ہے جس کے دوران امن مذاکرات اور جنگ بندی میں توسیع سے متعلق فیصلہ کیے جانے کی امید ہے۔ ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ یہ اجلاس ٹی ٹی پی کے نائب امیر خالد حقانی کی صدارت میں جاری ہے جب کہ امن کمیٹی کے سربراہ قاری شکیل اور اعظم طارق بھی اس میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیز فائر میں توسیع اور غیر جنگجوؤں کے تبادلے جیسے موضوعات زیر بحث رہیں گے۔ اس کے علاوہ دو طالبان گروپوں کے آپسی تصادم پر بھی بات چیت کی جائے گی۔