کراچی (جیوڈیسک) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بعض قیدیوں کی دوسری جیلوں کو منتقلی کے باعث سینٹرل جیل کراچی پر حملے کا خدشہ ہے۔ کالعدم تنظیمیں اپنے کارکنوں کی کراچی سینٹرل جیل واپسی کے لیے دباو ڈال رہی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ایک کالعدم تنظیم کے کچھ قیدیوں کو سیکیورٹی خدشات کے باعث اندرون سندھ جیل منتقل کیا گیا تھا۔
جن کی واپسی کے لئے جیل حکام کو دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں اور جیل، عملے اور ان کے اہل و عیال پر حملے کے خطرات بھی موجود ہیں۔ اس حوالے سے ملنے والی معلومات کے بعد حساس اداروں نے جیل انتظامیہ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کر دیا ہے۔