قیدیوں کی رہائی، فوج کی واپسی تک مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے، طالبان

Taliban

Taliban

وزیرستان (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی اور قبائلی علاقوں سے فوج کی واپسی تک امن مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان ان کی مالی مدد کررہے ہیں۔

وزیرستان کے ایک خفیہ مقام پر انٹرویو میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے بتایا کہ ابتدا میں پاکستانی طالبان افغان طالبان کی مدد کرتے تھے لیکن اب وہ اتنے مضبوط ہوچکے ہیں کہ انھیں پاکستانی طالبان کی مدد کی ضروت نہیں بلکہ اب وہ مالی مدد کرتے ہیں اور افغانستان میں ٹھکانے فراہم کرتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ افغان طالبان نے ملا فضل اللہ کو بھی صوبہ کنڑمیں پناہ دے رکھی ہے۔

شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ تمام طالبان قیدیوں کی رہائی اورقبائلی علاقوں سے فوج کی واپسی تک امن مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے ، انھوں نے ڈرون حملے بندکروانے کا بھی مطالبہ کیا۔

ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ ملالہ یوسفزئی کو اسکول جانے پر نہیں اسلام کی مخالفت کی وجہ سے نشانہ بنایا، موقع ملا تو ملالہ یوسفزئی کو پھر نشانہ بنائیں گے۔