جیلوں کی تعداد بڑھانے کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں جیلوں کی تعداد بڑھانے کے لیے دائر درخواست پر حکومت سے 28 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے رو برو درخواست گزار کے وکیل سید معظم شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہو چکی ہے جس سے قیدیوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں جو آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے دائر درخواست پر حکومت سے 28 نومبر کو جیلوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق تحریری جواب طلب کر لیا۔