کراچی (اسٹاف رپورٹر) دہشتگردی و بدامنی کی بنیادی وجوہات میں بنیاد پرستی اور سماجی مسائل کے علاوہ جیلوں کے ماحول کا بھی بڑا عمل دخل ہے جہاں کا غیر انسانی ماحول قیدیوں کی اصلاح کی بجائے ان میں نفرت و بغاوت کو جنم دیتا ہے اور جیل سے باہر آنے کے بعد اپنے ساتھ جیل میں ہونے والی ہر زیادتی کا انتقال لینے کیلئے خونخواری کے مظاہرے اور معاشرے کا امن برباد کرنیے پر مجبور کرتا ہے اسلئے کامن لیگ عوامی حمایت سے جیلوں اور قیدیوں پر بھی بھرپور توجہ دیگی۔
دی کامن لیگ کے کنوینر شجاع الرحمن نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دی کامن لیگ جیلوں کے روایتی تصور کا خاتمہ کرکے نہ صرف قیدیوں کو فنی تربیت فراہم کرے گی بلکہ جیلوں میںمقید افراد کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق روزگار فراہم کرکے اس کا معا ¶ضہ قیدیوں کے اہلخانہ کو پہنچایا جائے گا تاکہ قیدیوں کے اہلخانہ معاشی مسائل سے محفوظ رہیںاور ان کے دلوں میں قیدی کےلئے عزت و احترام برقرار رہے جبکہ رہا ہونے والے قیدیوں کو بھی ان کی تعلیم و ہنر کے مطابق روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ ان کا تشخص محفوظ رہے اور وہ پھر سے جرائم کی جانب راغب ہونے کی بجائے عزت و امن کی زندگی کو ترجیح دیں۔