سرگودھا (جیوڈیسک) ڈویژن کی تینوں جیلوں میںگنجائش سے تین گنا زائد قیدیوں و حوالاتیوں کی بندش کا مسئلہ مچھروں کی بھرمار سے شدت پکڑتا جا رہا ہے اور صورتحال انتہائی دگرگوں ہے۔ جیلوں کی انتظامیہ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے تمام اقدامات بے سود ہو کر رہ گئے ہیں جس کے باعث اسیران میں وبائی امراض کے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز سپرنٹنڈنٹس کی طرف سے صورتحال کی تفصیلی رپورٹ کے ہمراہ اضلاع کی انتظامیہ کوسفارشات بھجوائی گئی ہیں کہ ہفتہ میں کم از کم دو مرتبہ مچھر مار سپرے کروائے جائیں بصورت دیگر حالات کنٹرول سے باہر ہو سکتے ہیں۔