کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 17/2/2016

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں (بیورو چیف) سینئر صحافی و سابق صدر پریس کلب کوٹلہ چوہدری فیصل گجر کو دیوان ایئرٹریولز کوٹلہ کے مالک ”مرزا ماجد” کی دھمکیاں، پولیس تھانہ ککرالی نے ایف آئی آر درج کے کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل لوکل اخبارات میں کوٹلہ ارب علی خاں کے ٹریولز ایجنٹ کے حوالہ سے خبریں شائع ہوئیں تھیں کہ یہ لوگ جعلی ٹکٹیں تیار کرتے ہیں اور کسٹمر کیساتھ دھوکہ دہی کرتے ہیں اور پھر پولیس کو جعلی فون کال کر کے ڈکیتی و چوری کی افوائیں پھیلاتے ہیں اس عناد کی وجہ ے گزشتہ دنوں دیوان ایئرٹریولز کوٹلہ کے مالک مرزا ماجد سکنہ راٹھوڑی نے سینئر صحافی چوہدری فیصل گجر کو اپنے آفس کے نمبر اوراپنے موبائل نمبر سے فون کر کہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور نازیبا الفاظ استعمال کیے ،چوہدری فیصل گجر نے فوری طور پر پولیس تھانہ ککرالی کو تحریری درخواست ہمراہ موبائل نمبر دئیے پولیس تھانہ ککرالی کے ایس ایچ او امیر عباس چدھٹرنے ابتدائی معلومات کے بعد ایف آئی آر کے آڈر جاری کر دئیے ،پولیس تھانہ ککرالی نے ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خاں (بیورو چیف) کوٹلہ میڈیا کونسل کا ہنگامی اجلاس زیر صدار ت صدر کوٹلہ میڈیا کونسل مہر جلال شائق منعقد ہوا، اجلاس میں سابق صدر پریس کلب کوٹلہ وسینئر صحافی چوہدری فیصل گجر کو مقامی ایئر ٹریولز کے مالک کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ،اجلاس میں کہا گیا کہ ایسے عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے جو صحافیوں کیساتھ بدتمیزی سے پیش آئیں یا انہیں دھمکیاں دیں ،صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اور صحافت معاشرے کا چوتھا ستون تصور کیا جاتا ہے ،کوٹلہ میڈیا کونسل کے تمام عہدیداران وممبران اس واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیںآئندہ بھی اگر کسی صحافی بھائی کیساتھ کوئی مسئلہ پیش آئے تو کوٹلہ میڈیاکونسل کی ٹیم فرنٹ لائن پر موجود ہو گئی اور اپنے صحافیوں بھائیوں کا بھر پور دفاع کریں گے اور کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کرتے رہیںگے ۔مہر جلال شائق نے کہا کہ اس طرح کی گیدڑ بھبکیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے صحافیوں کو حق اور سچ لکھنے سے روکا نہیں جا سکتا ۔ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (بیورو چیف) چنار فری ڈائیلاسسزسنٹر بھمبر آزادکشمیر میں ”گردہ ”کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ،ضلع بھمبر آزادکشمیر کے سرکاری ہسپتال بھمبر (سیرلہ )کے مقام پر قائم شدہ ادارہ چنار فری ڈائیلاسسز سنٹر ضلع بھمبر آزادکشمیر ،ضلع گجرات ، ضلع جہلم ، ضلع میرپور آزادکشمیر کے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اس ادارہ کا روزانہ کا خڑچ ایک لاکھ روپے ہے ،مستحق افراد کے ڈائیلاسسز فری کیے جاتے ہیں اور انہیں وی آئی پی سہولیات فراہم کی جاتیں ہیں ،مخیر حضرات اس ادارہ کیساتھ ماہانہ ممبر شپ کے ذریعے تعاون کر رہے ہیں ،ضلع بھمبر آزادکشمیر اور ضلع گجرات کے تارکین وطن اس ادارہ کو ضرور وزٹ کریں اور دیکھیںکہ کس طرح انتظامیہ چنار فری ڈائیلاسسز سنٹر چلا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (بیورو چیف) راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ امیدوار حلقہ ایل اے 34جموں 5کا کوٹلہ ارب علی خاںکادورہ ،ڈیرہ چوہدری نعیم رضا کوٹلہ پر ممتاز شخصیات سے ملاقات،اس موقع پر حاجی فضل احمد،لالہ بشیر بٹر،محمد ریاض بٹر،راجہ شجاعت حسین،حافظ مقدر عباس،راجہ حق نواز بابر ،راجہ صداقت منشاء ،میاں سیف اللہ، سید ندیم رضا،ملک غلام حسین ،لالہ بشیر بٹ ،ملک علی شان،راجہ سفیان،راجہ سمیع اللہ، محمدحسین سیکرٹری،عمران بٹر،محمد عارف، محمد ریاض بھٹی،سمیت دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔