پرائیویسی کی خواہش نہیں، شہرت سے پیار ہے: شاہ رخ

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میں اپنی شہرت سے پیا ر کر تا ہوں اور مجھے پرائیویسی کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ میں اپنی شہرت سے بہت پیار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا میں گھر کے بجائے اپنے مداحوں کو زیادہ مس کرتا ہوں۔

مجھے پرائیویسی کی کوئی خواہش نہیں اور مجھے اپنے سٹار ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا مجھے اس وقت بہت اچھا لگتا ہے جب میرے بہت سے مداح میرے اردگرد ہوتے ہیں اور ان میں سے کوئی مجھ سے آٹوگراف لیتا ہے تو کوئی ایک ساتھ لنچ کرنے کی دعوت دیتا ہے۔