لاہور (جیوڈیسک) نجی ایئر لائن کی پہلی پرواز حاجیوں کو لے کر وطن پہنچ گئی جب کہ قومی ایئرلائن کی جانب سے حج آپریشن کا آغاز کل سے ہو گا۔
نجی ایئر لائن کی پہلی پرواز 35 حاجیوں کو لے کر لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچی جہاں حاجیوں کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کا پرتپاک استقبال کیا، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور حج کی مبارکباد دی۔
دوسری جانب پی آئی اے کی جانب سے حاجیوں کی واپسی کے لئے حج آپریشن کا آغاز آج رات سے ہوگا جبکہ پہلی پروار 28 ستمبر کو رات ایک بجے لاہور پہنچے گی۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حاجیوں کی رہنمائی کے لئے پی آئی اے اسکاؤٹس اور حج کا عملہ موجود ہو گا۔
واضح رہے کہ رواں برس ایک لاکھ 47 ہزار پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے 25 لاکھ سے زائد افراد نے حج کی سعادت حاصل کی۔