کراچی (جیوڈیسک) اسنوکر کا عالمی ٹائٹل جیتنے پر محمد آسف سے کئے گئے حکومتی وعدے تو اب تک پورے نہیں ہوئے البتہ پرائیوٹ کمپنی نے انہیں 20 لاکھ روپے کا چیک تھما دیا۔ کراچی جیمخانہ میں عالمی چیمپئن محمد آصف کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں عمر ایسوسی ایٹ کی جانب سے انہیں 20 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ندیم عمر نے کہا کہ عالمی ٹائٹل جیتنے کے باوجود محمد آصف انعامی رقم کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے، ان کی حوصلہ افزائی کیلئے 20 لاکھ روپے دیئے ہیں تاکہ وہ اپنی پروفیشنل اسنوکر شروع کر سکیں۔