شرافی ملیر میں نجی ذمینوں سے قبضے کا خاتمہ کرایا جائے۔ شیر محمد حسینی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دیہہ شرافی میں نجی زمینوں پر قبضے کا خاتمہ کرایا جائے، قبضہ مافیا نے نجی زمینوں پر قبضہ کر کے کچرا کنڈی بنا لی ہے اور اس زمین کے جعلی کاغذات بنا کر اس پر ذبردستی قبضہ کرلیا ہے ان خیالات کا اظہار ملیر سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رہنماء شیر محمد حسینی نے اپنے بیان میں تمام حکام بالا سے پر زور اپیل کی ہے کہ دیہہ شرافی ملیر میں ہماری ذاتی زمین پر جو کہ ہمارے پرداد کے غلام رسول ولد قادر بخش کی ذاتی ملکیت ہے اور 1974ء میں یہ زمین اس وقت کی حکومت پاکستان نے ہمیں آلاٹ کی تھی جسکے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔

مگر کچھ عناصر لینڈ مافیا کے کارندے ہمارے زمین پر قابض ہونا چاہتے ہیں ان لوگوں نے ہمارے رشتہ داروں کو ورغلا کر ووٹ کے بہانے ان سے شناختی کارڈ کی کاپی سے اُن زمینوں کے کاغذات اپنے نام کروالیئے ہیںجبکہ اس زمین کا اصل مالک غلام رسول ولد قادر بخش ہیں مگر لینڈ مافیا نے ان کا نام ہٹا کر یہ کاغذات اپنے نام کرلیا ہے اور اب خود اس کا مالک ظاہر کررہے ہیں جبکہ اس زمین کا کیس باقاعدہ سٹی کورٹ میں چل رہا ہے شیر محمد حسینی نے حکام بالاسے اپیل کی ہے کہ ہماری ذاتی زمین پر قبضہ ختم کرائی جائے اور قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے۔

جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر