نجی تعلیمی ادارے دسویں کلاس کے طلباء سے صرف مارچ تک کی فیس وصول کریں، سید خالد شاہ

Karachi

Karachi

کراچی : آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سیدخالد شاہ نے تعلیمی سال 2014/15کے اختتام پر والدین اور اسکول انتظامیہ کو ان نکات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے کہ نجی تعلیمی ادارے دسویں کلاس کے طلباء وطالبات سے مارچ 2015ء تک کی فیس وصول کریں، وہ والدین جواپنے بچوں کا تعلیمی سلسلہ اگلے تعلیمی سال میں موجودہ اسکول میں قائم نہیں رکھناچاہتے وہ صرف مارچ 2015ء تک کی فیس اداکریں اور اس حوالے سے اسکول انتطامیہ کو 31مارچ2015ء تک پیشگی تحریری اطلاع دیں۔

بصورت دیگر جس دن ٹرانسفر سرٹیفیکیٹ(TC) جاری ہوگا،اس ماہ تک کی فیس اداکرنی ہوگی۔ غیر رجسٹرڈ اسکول بھی نئے تعلیمی سیشن اپریل سے پہلے پہلے رجسٹریشن کروالیں، رجسٹریشن نہ کروانے اور دسویں کلاس سے مارچ سے آگے کی فیسیں وصول کرنے والے اسکولوں کے خلاف اگر محکمہء تعلیم کی جانب سے کوئی کارروائی کی گئی تو ایسوسی ایشن ان کو تحفظ فراہم نہیں کرے گی۔