فیصل آباد : نجی تعلیمی ادارے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے میں کوتاہی نہ کریں۔ حکومتی ہدایات کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔
ان خیالات کااظہار رانامقرب الٰہی نے پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت چوہدری ندیم سندھونے کی۔ گلزار حسین، چوہدری اسلم بٹ، عارف سندھو، زاہد بسرا، صابر جاوید، سعید علوی، حافظ محمودالحسن، میاں ندیم شہزاد، وکیل احمد، شیخ غلام سرور، چوہدری جاوید اقبال، ڈاکٹر ریاست، رانا اشرف، میاں نعمان، ملک طارق، میاں اکرم شفیق ودیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی تھریٹ بدستود موجود ہے۔ اے اوراے پلس میں جونجی تعلیمی ادارے نہیں آتے وہ بھی سکول کھلنے سے سکول بند ہونے تک مرکزی گیٹ بالکل بندرکھیں اپنے گردونواح میں تما م افراد کوالرٹ رکھیں اور مشکو ک شخص پر نظر رکھنے کی ہدایت کریں۔
پرائیویٹ سکولز حکومتی تعاون سے سکولوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں۔