نجی تعلیمی اداروں کے لیے پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحان کی پابندی ختم

Examinations

Examinations

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں کے لیے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے لئے بورڈ کے امتحان کی پابندی ختم کر دی۔ سرکاری سکولوں کے بچوں کےلئے پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحان کی پابندی برقرار رہے گی۔

نئی پالیسی کے تحت نجی تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات اپنی مرضی سے امتحانات دینا چاہیں تو وہ دیں سکیں گے۔ نئی پالیسی پر عمل درآمد آئندہ 2015 کے امتحانات سے ہو گا۔

اس سے پہلے جماعت پنجم اور ہشتم کے نجی تعلیمی اداروں کے لیے بورڈ کے امتحان دینا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ اس بورڈ کے امتحان فروری میں ہوتے ہیں۔