فیصل آباد: تعلیم کوعام کئے بغیر قائد کے پاکستان کاحصول مشکل ہے۔67 سالوں سے ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج نہ ہونا قومی المیہ ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فاطمہ سکول سدھارمیں منعقدہ ”یوم قائد”سمینار سے رانا مقرب الٰہی ،چوہدری ندیم سندھو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مقرب الٰہی نے کہاکہ ادھوری اور بار بار تبدیل ہونے والی تعلیمی پالیسیاں شرح خواندگی میں اضافہ میں بڑی روکاوٹ ہیں اربوں روپے تعلیم پرخرچ کرنے کے باوجود مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہورہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کے لئے ضروری ہے کہ شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے مستقل اور جامع تعلیمی پالیسی تشکیل دی جائے جس کی بنیاد پر کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دے کر ملک کو جہالت کے اندھیروں سے نجات دلائی جائے۔ اب ہمیں وقت ضائع کئے بغیر اپنے تمام تروسائل تعلیم پرصرف کرنے چاہیں ورنہ دہشت گردی وفرقہ واردیت ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔