فیصل آباد (پ۔ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے 20 رکنی وفد نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں سے ملاقات کے بعد نجی تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ مرکزی چیئرمین ادیب جاودانی کی قیادت میں ملنے والے وفد میں مقرب الٰہی، محمد ندیم سندھو و دیگر شامل تھے۔
رانا مشہود احمد خاں نے یقین دہانی کروائی کہ پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن حکومت سے تعاون کرے ہم 12جنوری کوسکول کھول دیں گے اوراس کے بعد مزیدچھٹیاں نہیں دیں گے۔اس سے قبل ادیب جاودانی نے بتایاکہ تعطیلات میں اضافہ کرنے سے جہاں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں وہاں پنجم وہشتم کے سالانہ امتحانات کی تیاری کاوقت بھی کم مل رہا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ نجی تعلیمی اداروں کی چاردیواری پہلے ہی 8فٹ سے زیادہ اورمرکزی گیٹ سکول ٹائم میں بندرہتے ہیں ۔بڑے نجی تعلیمی اداروںنے سیکیورٹی گارڈ اورسیکیورٹی کیمرے پہلے ہی نصب کررکھے ہیں ۔ایسوسی ایشن نے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی طرف سے پنجم وہشتم کے سالانہ امتحانات فروری کے آخری ہفتے لینے کے فیصلے کاب ھی خیرمقدم کیا ہے۔