ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن نے کہا ہے کہ فلمی دنیا سے وابستہ شخصیات کی نجی زندگی کے بارے میں رائے زنی سے گریز کیا جانا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ایشوریہ نے مداحوں سے گزارش کی کہ رشتے بنتے بگڑتے رہتے ہیں اسے صرف بالی ووڈ تک ہی محدود کر کے دیکھنا ٹھیک نہیں اور لوگوں کو اپنے رشتوں کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق ہے۔ انھیں اس سلسلے میں اکیلا چھوڑ دینا چاہیے۔
ایشوریہ رائے نے کہا کہ شاید مجھے خوبصورتی وراثت میں ملی، میرا اپنا کوئی کمال نہیں۔ انھوں نے اپنے ماں بننے کے تجربے کو بہترین قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنی بیٹی ارادھا کے ساتھ بہت اچھا وقت گزار رہی ہیں۔