پرائیویٹ اسکیم کے تحت سستے حج کیلیے کوٹا نیلام کیا جائیگا

Hajj Passengers

Hajj Passengers

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت مذہبی امور نے آئندہ سال سے پرائیویٹ حج اسکیم کا پیکیج بھی سستا کرنے کیلیے پرائیویٹ حج کوٹا نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال بھی نئی حج کمپنیوں کو کوٹا دیاجارہا ہے جو پرانی کمپنیوں سے 2 فیصد کے حساب سے کاٹا گیا ہے تاہم اس کوٹے کی الاٹمنٹ بھی نیلامی کی بنیادپر کی جائیگی۔ اس وقت وزارت مذہبی امورآبادی کی بنیاد پر ملنے والا حج کوٹا سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم میں برابر تقسیم کردیتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور انہی حج کمپنیوں میں حج کوٹا کی نیلامی کا آپشن اپنائے گی جو2013 میں رجسٹرڈ کی گئی تھیں اور ان کمپنیوں کو انرول نمبر الاٹ کر دیے گئے تھے، یہ 2400 کے قریب کمپنیاں ہیں جبکہ 735 کمپنیوں کے پاس پہلے ہی حج کوٹا موجود ہے۔

وزارت کے حکام آئندہ سال سے ان تمام کمپنیوں میں نیلامی کی بنیاد پرحج کوٹا تقسیم کرینگے اوربولی میں سستے پیکیج کا اعلان کرنے والی کمپنی کوکوٹا الاٹ کیا جائے لگا۔