پرائیویٹ سکولز کا اتحاد قابل تحسین ہے۔ کیونکہ حکومتی مشینری پرائیویٹ سکولز کو تباہ و برباد کرنے کیلئے کوشاں ہے
Posted on August 31, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات: پرائیویٹ سکولز کا اتحاد قابل تحسین ہے۔ کیونکہ حکومتی مشینری پرائیویٹ سکولز کو تباہ و برباد کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اور حکومت کی طرف سے پرائیویٹ سکولوں کو کسی قسم کی سہولیات نہیں دی جارہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم پرنسپل UKآکسفورڈ سکول سسٹم رائے عمر دراز خاں نے اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری، افتخار چیمہ، چوہدری محمد شریف ودیگر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جنہوں نے پرائیویٹ سکول کے اتحاد کیلئے دن رات کام کیا۔ اور ایک شاندار پروگرام منعقد کیا۔جس سے پرائیویٹ سکولز مالکان کے مسائل کی نشاندہی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ مل کر ا س طبقے کے خلاف جہاد کریں جو کہ پرائیویٹ سکولز کو نقصان پہنچانے کیلئے کام کر رہا ہے۔ طارق جاوید چوہدری اور ان کے رفقاء کار نے جس مشن کا آغاز کیا ہے۔ ہم ان کے شانہ بشانہ جدو جہد جاری رکھیں گے۔