مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن مصطفی آباد کا قیام، شیخ محمد خرم امین جزل سیکرٹری منتخب، جمیل ناصر صدر، اعجاز بھلر سنیئر نائب صدر ، رانا شعبان نائب صدر، امداد حسین کو فنانس سیکرٹری بنانے کا نوٹیفکیشن جاری۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتفاق رائے سے پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ، جس میں جمیل ناصر صدر، اعجاز بھلر سنیئر نائب صدر، رانا شعبان احمد نائب صدر ،شیخ محمد خرم امین جزل سیکرٹری، اقبال ثانی سیکرٹری نشرو اشاعت، امداد حسین فنانس سیکرٹری اور عبدالراق روشن کو جوائنٹ سیکرٹری بنایا گیا۔
نو منتخب جزل سیکرٹری شیخ محمد خرم امین نے کہا کہ پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد تعلیم کے معیار کو بہتر سے بہتر کرنا ہے، ہم اپنے مصطفی آباد میں بنائے گئے پرائیوٹ سکولوں کو مثالی ادارے بنائیں گے تا کہ مصطفی آباد کی عوام کو اپنے بچوں کی بہتر تعلیم کیلئے لاہور یا قصور نہ جانے پڑے۔