مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نجی سکول کے بچوں کو فیس ادانہ کرنے پر قید کر لیا گیا، والدین کی مداخلت پر رہائی ملی، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گنج شہدا مصطفی آباد کے قریب ایک نجی سکول کے پرنسل نے 7 فروری بروز ہفتہ فیس ادا نہ کرنے والے 15 سے 20 بچوں کو چھٹی کے وقت سکول میں ہی قید کر لیا۔
بعد ازاں والدین کی مداخلت پر سکول انتظامیہ نے بچوں کو جانے دیا، اس سے قبل بھی 7تاریخ تک فیس نہ دینے والے بچوں سزائیں دی جاتی ہے اور ناروا سکول کیا جاتا ہے، اہل علاقہ نے سکول انتظامیہ کے ناروا سلوک پر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے بچوں میں قید کرنے میں ملوث انتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔